ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / تلگوار بینک کو تالا لگاکر دودھ کے کاشتکاروں اور کسانوں کا احتجاج

تلگوار بینک کو تالا لگاکر دودھ کے کاشتکاروں اور کسانوں کا احتجاج

Sun, 04 Dec 2016 11:39:15    S.O. News Service

چنتامنی:3 /دسمبر(محمد اسلم/ایس او نیوز )چنتامنی تعلقہ کےتلگوار بینک کا تالا لگاکردودھ کے کاشتکاروں کے علاوہ کسانوں نے بھی پر زور احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے ایک ماہ سے دودھ فراہم کرنے کے باوجود کسانوں کے بینک کھاتوں میں دودھ کا رقم جمع نہیں کیا گیا ہے بینک کے عملہ ہمارے کھاتوں میں دودھ کی رقم جمع کرنے میں لاپروائی کررہے ہیں جس سے ہمیں کافی پریشانی محسوس ہورہی ہے ۔احتجاج کررہے کسانوں نے کہا کہ جب سے مرکزی حکومت نے پانچ سو اور ہزار کے نوٹ پر پابندی عائد کی ہے تب سے ہی دیہاتوں میں مقیم کسان اور مزدوروں کی پریشانیاں حد سے تجاوز کرچکی ہے اپنے ملک ہندوستان میں آج بھی ایسے بہت سے افراد ہیں جن کی تعداد کروڑوں میں ہے ان کے پاس نہ تو بینک اکاؤنٹ ہے نا تو راشن کارڈ اور نہ ہی کسی قسم کا شناختی کارڈہے جو یا تو کسان ہیں یا پھر اپنے گاؤں سے دور کسی بڑے شہر میں محنت مزدوری کرکے اپنی بیوی بچوں کا پیٹ بھرتے ہیں روز کمانے کھانے والے مزدوروں کو کئی قسم کی پریشانیوں کا سامنا ہے ایک تو یہ لوگ کام کرتے ہیں لیکن انھیں مالک یا تو بینک کے بہانے سے تنخواں دیتے ہیں یا پھر ہزار اور پانچ سو کا نو ٹ تھما دیتے ہیں ایسے عالم میں جہاں ہزار اور پانچ سو کا نوٹ لینے سے بھکاری تک انکار کردے رہے ہیں ایسے میں سوچنے والی بات یہ ہے کہ محنت کشی مزدور اپنی روز مرہ کی ضرورتیں کسی طرح سے پوری کریں اب ایسے مزدور یا تو بیکار کی بیگاری کریں ۔احتجاجیوں نے اور کہا کہ دیہی علاقوں کے بینکوں میں رقم ہونے کے باجود بینک منیجر کسانوں کو رقم دینے سے گریز کررہے ہیں بینکوں کے سامنے لمبی لمبی قطار کھڑی رہتی ہے اور اے ٹی ایم میں روپے نہیں ہیں بہت سے ایسے لوگ جو صبح کے چار بجے سے ہی لائن میں کھڑے ہوتے ہیں اور انکا نمبرآنے تک بینک روپیوں سے خالی ہوچکا ہوتا ہے بہت سے لوگ ایسے بھی ہیں جنہیں کئی کئی دن بینک کے چکر لگانے کے باوجود بھی روپے نہیں مل رہے ہیں ایسے لوگوں کے دماغ پر منفی اثر مرتب ہورہا ہے اور بسا اوقات بینک کی قطار میں کھڑے لوگ ہاتھا پائی پر بھی اترتے ہوئے دیکھے جارہے ہیں ۔احتجاجیوں نے مزید کہا کہ بینک کے عملہ ہر دن صرف پندرہ افراد کو رقم دیکر رقم ختم ہونے کا بہانہ بناکر بینک کو بند کرکہ اندر کام کاج کرتے رہتے ہیں یہ سلسلہ 10نومبر سے مسلسل جاری ہے ہم دودھ دے رہے ہیں لیکن جس طرح پچھلے ہمارے اکاؤنٹوں کو دودھ کی رقم جمع ہوجایا کرتی تھی اب نہیں ہورہی ہے جس سے ہمیں زندگی بسر کرنا بے حد مشکل ہوگیا ہے بینک کے عملہ بلاک منی رکھنے والوں کے ساتھ شامل ہوکر دودھ کے کاشتکاروں اور کسانوں کو بہت پریشان کیا جارہا ہے اگر ایسے ہی بینکوں میں چلا تو بنگلور ہائی وے روڈ کو بند کرکہ پر زور احتجاج کیا جائیگا اس احتجاج میں منی سوامی گوڈا ہوسہلی کرشنپا منجوناتھ بائر ریڈی ایشوراپا چندرہ شیکھرا سمیت تلگوار اور آس پاس قریوں کے کسان وغیرہ موجود رہے۔


Share: